سندھ

پیپلز پارٹی کی امیدوار شازیہ مری کو ووٹرز نے کھری کھری سنا دیں

کراچی: پیپلز پارٹی کی امیدوار شازیہ مری کو اپنے ہی حلقے میں ووٹ مانگنا مہنگا پڑ گیا۔اپنی انتخابی مہم کے دوران جب پیپلز پارٹی کی امیدوار اپنے حلقے میں پہنچی تو ووٹرز نے انہیں گھیر لیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے شازیہ مری کو کھر ی کھری سنا دیں۔ایک ووٹر کا کہنا تھا کہ اب کی بار ہم پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے جس پر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دو گے تو نقصان اٹھا نا پڑے گا۔ووٹرز کا کہنا تھا کہ شازیہ مری صاحبہ آپ ہمیں دھمکی دے رہی ہیں،جس پر انہوں نے موقف اپنایا کہ دھکمی نہیں دے رہی ووٹ نہیں دو گے تو نہ سڑکیں بنیں گی نہ سکول۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close