سندھ

”ہم عمران خان کی طرح پاگل نہیں ہیں جو۔۔۔“ خورشید شاہ نے عمران خان سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والے آگ بگولہ ہو جائیں گے

سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی والے عمران خان کی طر ح اقتدار کے لیے پاگل نہیں ہوتے،پیپلزپارٹی نے کبھی اقتدار کی طلب نہیں کی۔نجی ٹی وی چینل ”جیونیوز“ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہمیشہ نواز شریف کو ہمیشہ کہتارہا کہ پارلیمنٹ کی طاقت کوسمجھیں ، میاں صاحب کو یہ بھی کہتا رہا آپ کی آستین میں سانپ ہیں،لیکن انہوں نے میری بات پر غور نہیں کیا اور غرور میں آکر پارلیمنٹ میں آنا چھوڑ دیا ، جس کا خمیازہ انہیں آج بھگتا پڑ رہا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی والے عمران خان کی طر ح اقتدار کے لیے پاگل نہیں ہوتے،پیپلزپارٹی نے کبھی اقتدار کی طلب نہیں کی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن موجودہ حالات میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں،جمہوریت کی وجہ سے حکمرانی عوام کی ہوتی ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں اور نزدوروں کے لئے سیاست کی یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہماری حکومت صرف سندھ میں ہی رہے گی یہ تو 25جولائی کو الیکشن کے بعد ہی پتہ چلے گا پیپلز پارٹی وفاق کی علامت بن کر ابھرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close