Featuredسندھ

تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ ، ایک کارکن زخمی ، حملہ پیپلزپارٹی والوں نے کیا:امیدوار زارا خان کا الزام

کراچی :قائد آباد میں داﺅ چورنگی کے مقام پر پیپلز پارٹی کے کارکن کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن زخمی ہوگیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملزمان سے گن چھین لی۔

پاکستان ویوز کے مطابق قائد آباد میں داﺅ چورنگی میں واقع تحریک انصاف کے دفتر پر دو ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور وہاں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ کرد ی۔ فائرنگ سے تحریک انصاف کا ایک کارکن زخمی ہوگیا ۔موقع پر موجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک ملزم کو پکڑ لیا لیکن وہ خود کو چھڑا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیاجبکہ اس کے پاس موجود گن تحریک انصاف کے کارکنوں نے چھین لی ۔ تحریک انصاف کے زخمی کارکن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

واقعہ کے بعد تحریک انصاف کی امیدوار زاراخان ہسپتال پہنچ گئیں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہمارے کیمپ پر حملہ کرکے ہمارے کارکن کو زخمی کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ہم کو پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے حملے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ زارا خان کا کہنا تھا کہ زخمی کارکن رحمت علی کو آپریشن تھیٹر میں منتقل کیا جارہا ہے اور وہ اس واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کروائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close