Featuredسندھ

لاڑکانہ، بلاول بھٹو کے حلقے میں پی پی کیمپ پر کریکر حملہ، 3 افراد زخمی

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی کے حلقے این اے 200 میں پی پی کے کیمپ کے قریب کریکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 200 میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے چانڈکا میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ریٹرننگ افسر نے این اے 200 اور اس کے صوبائی حلقے پی ایس 11 کے شاہ محمد اسکول پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل روک دیا۔

واقعے کے بعد ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی اور کمشنر علاقےمیں پہنچ گئے اور فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض کے مطابق لاڑکانہ میں کریکر حملہ کیا گیا جس سے بھگدڑ مچنے سے تین افراد زخمی ہوئے جب کہ پولنگ کا عمل نہیں روکا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 200 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑرہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close