سندھ

کراچی میں گھر سے ناراض ہو کر جانے والی لڑکی سے جنسی زیادتی

کراچی : گلشن معمار میں واقع ایک فارم ہاوس میں 16 سالہ لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقع پیش آیا ہے۔جیونیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں تین لڑکوں نے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا جہاں طبی معائنے کے بعد اس سے زیادتی ثابت ہو گئی۔ایس ایس پی ملیر منیر شیخ نے بتایا کہ لانڈھی کی رہائشی 16سالہ لڑکی گھر والوں سے ناراض ہو کر اپنے دوست شاہ رخ اور اس کے دوستوں کے ہمراہ گلشن معمار میں واقع فارم ہاوس پہنچ گئی جہاں شاہ رخ کے دوست فیضان نے اس کو نشہ آور چیز پلادی۔متاثرہ لڑکی نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کے تینوں دوستوں معاذ ، شاہ رخ اور احسن نے ایسا کرنے پر فیضان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے ہسپتال پہنچایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close