سندھ

کراچی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

کراچی، شہر قائد میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے جاری ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آج بھی مطلع مکمل ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کی پیش گوئی ہے۔ گزشتہ رات سپر ہائی وے، اسکیم 33، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، نارتھ کراچی، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ ہوا میں ٹھنڈک بھی محسوس ہونے لگی۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں مطلع مکمل ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے ہوائیں چل رہی ہیں، آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم ایسے ہی ابر آلود رہے گا جب کہ کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close