سندھ

سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل، جعلی اکاؤنٹس کی تصدیق، ایف آئی اے کو ثبوت مل گئے

کراچی: سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے کو ملنے والی فارنزک رپورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو جعلی کمپنیز میں رقم جمع کرانے اور پھر آگے منتقل ہونے کیلئے فارنسک رپورٹ موصول ہوگئی۔ ایف آئی اے حکام کو جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے جو ثبوت چاہیے، وہ فارنسک رپورٹ میں مل گئے۔ نئے مقدمات میں ایک بار پھر انور مجید، ان کے بیٹے اے جی مجید، حسین لوائی سمیت دیگر بینک افسران اور دیگر اشخاص شامل ہیں اور ساتھ میں آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو بھی شامل تفتیش کرنے کے امکانات موجود ہیں۔ تفتیشی افسران کے مطابق آنے والے دنوں میں بہت بڑے راز فاش ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close