سندھ

چیف سیکرٹری سندھ نے شرجیل میمن کے خون کی رپورٹس کو مشکوک قرار دیدیا

اسلام آباد: چیف سیکرٹری سندھ نے شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کی میڈیکل رپورٹس کو مشکوک قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں غیر فعال ٹربیونلز کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار اور چیف سیکرٹری سندھ کے درمیان مکالمہ ہوا جس میں چیف سیکرٹری سندھ نے لیبارٹری رپورٹس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے رپورٹس میں ٹمپرنگ (گڑبڑ) ہوئی ہے، ہمارے پاس سب جیل اور اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے تاہم معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دیں گے۔

چند روز قبل چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ضیاالدین اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران وہاں زیر علاج سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں کے معاملے کے بعد سابق وزیراطلاعات سندھ کے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے لیے گئے تھے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے خون میں شراب کا عنصر شامل نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close