صفحہ اول پاکستان سندھ سندھ اسمبلی میں تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، فردوس شمیم نقوی

سندھ اسمبلی میں تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، فردوس شمیم نقوی

54 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہم عوام کی آواز بن کر صوبائی اسمبلی میں مثبت اور تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، ایوان کی کارروائی بہتر طریقے سے چلانے کے لئے پی ٹی آئی کے ارکان حزب اقتدار اور اسپیکر کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے نامزد اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی قیادت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسپیکر سے اپوزیشن لیڈر کے لئے چیمبر الاٹ کرنے کی درخواست بھی کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے وفد میں ارکان سندھ اسمبلی راجہ اظہر، ادیبہ حسن، ملک شہزاد اعوان اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق برڑو بھی موجود تھے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سندھ حکومت کی کئی ناکارہ گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف

کراچی: سندھ حکومت کی متعدد قیمتی ناکارہ سرکاری گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی و…