سندھ

کراچی پولیس چیف کی جوڑوں سے نکاح نامہ مانگنے پر سخت کارروائی کی تنبیہ

ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل (آئی جی) کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے جوڑوں سے نکاح نامہ مانگنے پر پولیس اہلکاروں کو سخت کارروائی کی تنبیہ کردی۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے جنوبی، غربی اور شرقی زونز کے ڈی آئی جیز کو لکھے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ اس حوالے سے عمومی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ موبائل اور موٹر سائیکلوں پر گشت کرنے والے پولیس اہلکار جوڑوں سے شوہر اور بیوی ہونے کا ثبوت یعنی ‘نکاح نامہ’ طلب کرکے انہیں ہراساں اور ان کی تذلیل کرتے ہیں۔

خط میں ڈی آئی جیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت پولیس عملے کو کسی سے نکاح نامہ طلب نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کریں۔ خط میں لکھا گیا کہ مستقبل میں ایسی کسی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے تفریحی مقامات پر جوڑوں سے نکاح نامہ مانگے جانے کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close