Featuredسندھ

کراچی، امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے پاک بحریہ کا ملازم زخمی

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پاک بحریہ کا ملازم زخمی ہوگیا۔ ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی کے قریب ایک گاڑی نے عبدالجبار نامی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا جو پاکستان بحریہ کا ملازم ہے۔ اس موقع پر امریکی قونصل خانے سے آنے والی دوسری گاڑی خاتون ڈرائیور اور ان کے محافظ کو اپنے ساتھ لے گئی لیکن وہ قونصل خانے کی گاڑی وہیں چھوڑ گئے، جسے سول لائنز پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ پولیس زخمی شخص کو اپنے ہمراہ تھانے لے آئی اور اگر وہ مقدمہ درج کرانا چاہیں گے تو پولیس ایسا ضرور کرے گی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے کے بعد جائے وقوع پر کچھ لوگ جمع ہوئے لیکن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close