Featuredسندھ

آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کرنے والے سب سے بڑا قرضہ لے رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسی کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کرنے والے سب سے بڑا قرضہ لے رہے ہیں، مہنگائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت معاشی پالیسی دینے کے بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے، حکومت نے دن بہ دن مہنگائی کرکے غریب عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ صاف نظر آرہا ہے ‘سیلیکٹڈ’ وزیراعظم کو بغیر کسی تیاری کے لایا گیا ہے، بہتر معاشی پالیسی نہ دی گئی تو عام آدمی کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔ بلاول نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے غریبوں سے چھت چھین رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا جہ ہم نے اپنے دور میں بدترین مالی مشکلات کا سامنا کیا، معاشی زبوں حالی کے باوجود عوام کو مہنگائی سے محفوظ رکھا، ہمارے دور میں عالمی مارکیٹ میں تیل 148 ڈالر فی بیرل تھا لیکن قیمتیں نہیں بڑھائیں، حکومت معاشی پالیسی دینے کے بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے۔ بلاول نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو 4 فیصد اور مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے، بہتر معاشی پالیسی نہ دی گئی تو عام آدمی کیلئے ایک وقت روٹی کا بھی حصول ممکن نہیں رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close