سندھ

شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ دنیا میں امن، محبت اور رواداری کے داعی تھے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عظیم شاعر و صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 275 وایں سالانہ عرس کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا میں امن، محبت اور رواداری کے داعی تھے۔

اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنی شاعرے کے ذریعے عالمی امن اور محبت کا منفرد پیغام دیا اور انہوں نے اپنے وطن کے ساتھ ساتھ پورے عالم کے لئے خیر کی دعا مانگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کے دور میں انتہاء پسندی و دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بھٹائی کے پیغام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ حضرت بھٹائی کی تعلیمات کا ثمر ہے کہ انتہاء پسندی و عسکریت پسندی جیسی عالمی عفریت کو سندھ میں پاوں دھرنے کی جگہ میسر نہیں جو قابل اطمینان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close