سندھ

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، وزیراعظم کی ہدایت ہر لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرین دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان چلے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ٹرین دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان چلے گی۔ 100روز میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ 60 روز میں چھٹی ٹرین ہے، صدرمملکت عارف علوی ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے۔ مزدوروں سے کیا گیا وزیراعظم کا وعدہ پورا ہوگیا۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میانوالی، لاہور اور سکھر ایکسپریس کے بعد سندھ کا رخ کیا ہے، اگلے مرحلے میں کراچی حیدرآباد شٹل ٹرین کا آغاز ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close