سندھ

سکھر: پیپلزپارٹی نے میئراور ڈپٹی میئرز بلامقابلہ منتخب کرالئے

سکھر: سکھر میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کلین سویپ کردیا۔ میئر،ڈپٹی مئیر،ضلع کونسل کے چیئرمین اوروائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے،میئراور ڈسٹرکٹ کونسل سمیت تمام بڑی نشستوں کے امیدواروں میں کوئی بھی عام کارکن نہیں

تفصیلات کےمطابق سکھر میں بلدیاتی انتخابات ایک طرح سے مکمل ہو ہی چکے ہیں ، بس انتظار ہے حلف اٹھانے اور الیکشن کمیشن کے جانب سے لیٹر جاری ہونے کا ۔ میئر کے لئے  سینیٹر اسلام الدین شیخ کے صاحبزادے اور ایم این اے نعمان شیخ کے بھائی ارسلان شیخ جبکہ سابق تعلقہ ناظم عبدالحق چوہان کے بیٹے طارق  چوہان ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ اسی طرح فریال تالپور کے قریبی ساتھی محمد علی شیخ کے بھائی اور سابق تعلقہ ناظم اسلم شیخ بلامقابلہ ضلع کونسل کے چیئرمین تو  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے قریبی دوست سمجھے جانے والے سابق ایم پی اے جاوید شاہ کے صاحبزادے شاہ زیب شاہ بلامقابلہ ضلع کونسل کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

سکھر کے مئیر ڈپٹی مئیر اور ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین شپ سمیت وائس چیئرمین کسی بھی عام کارکن کو نہیں مل سکی ہے۔

شکیل عمر میمن روہڑی میونسپل کمیٹی کے چئیرمین بن گئے ہیں تو محمد آصف خان مہر بلامقابلہ وائس چیئرمین بن گئے

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے پنوں عاقل ، صالح پٹ ، کندھرا، باگڑجی ٹاون کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close