Featuredسندھ

سابق دور میں ریلوے میں بے انتہا کرپشن ہوئی، امید ہے ریلوے کا نظام جلد بہتر ہوگا، عارف علوی

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سابق دور میں ریلوے میں بے انتہاء کرپشن ہوئی، امید ہے ریلوے کا نظام جلد بہتر ہوگا، کراچی میں ٹرانسپورٹ بڑا مسئلہ ہے۔ کراچی میں دھابیجی ٹرین سروس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں ریلوے نے ترقی کی ہے، 80 فیصد سے زائد فریٹ سڑکوں کے ذریعے جاتا ہے، سب سے اچھا اور خوبصورت نظام ٹرین تھا جو بند ہوگیا، کراچی کے ایشوز میں ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ تھا۔

صدر مملکت نے کہا کہ شیخ رشید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن چلائی جائے، ملک کو جس طرح لوٹا گیا اس میں ریلوے کو بری طرح لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے بہت ضروری ہے، دورہ چین سے وزیر ریلوے کراچی کیلئے خوشخبری لائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close