سندھ

ایک سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال کر دکھائیں گے، شیخ رشید احمد

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال کر دکھائیں گے، خواہش ہے ہر صوبے کیلئے چار چار انڈسٹریل زون بنائیں، سابق دور میں ریلوے کو بے دریغ لوٹا گیا۔ کراچی میں لوکل ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی سے دھابیجی ٹرین کا افتتاح کردیا گیا ہے، یکم نومبر سے عوام لوکل ٹرین میں سفر کرسکیں گے، کل وزیراعظم کے ہمراہ چین جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین کا ٹکٹ 25 سے 80 روپے کے درمیان ہوگا، ریلوے انتظامیہ دھابیجی سے کراچی سٹی اسٹیشن کیلئے ٹرین صبح 6 بجے اور شام 5 بجے روانہ ہوگی، کراچی لوکل ٹرین سٹی اسٹیشن سے صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close