سندھ

کراچی : فیصل واوڈا کی گاڑٰی پر فائرنگ ،محفوظ رہے

کراچی: تحریک انصاف کے کراچی میں متحرک رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں وہ محفوظ رہےہیں ۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سینئر اور کراچی میں متحرک رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف اس فائرنگ میں محفوظ رہے ہیں ۔ قبل ازیں فیصل واوڈا نیب کے دفتر میں آئے تھے کہ واپسی پر ان کی گاڑٰی پر فائرنگ کردی گئی تاہم اس حملے میں وہ محفوظ رہے اور سکیورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔فیصل واوڈا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارے گاڑی پر چاروں طرف سے فائرنگ ہورہی تھی تاہم ہم محفوظ رہے ہیں جبکہ دو گولیاں ہماری گاڑی کولگی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نیب کے دفتر سے واپس آرہے تھے کہ دہلی کالونی کے نزدیک ان پر فائرنگ کی گئی ہے۔ ۔

.دوسری طرف وزیراعلی سندھ نے فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close