سندھ

کراچی، صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری

کراچی: صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ صدر سے گزشتہ روز ہٹائے گئے پتھارے پھر قائم ہوگئے اور آج آپریشن کے دوسرے روز انتظامیہ کو نئے سرے سے کارروائی کا آغاز کرنا پڑا۔ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، پاسپورٹ آفس اور ملحقہ سڑکوں سے پتھارے ہٹانے کے ساتھ ساتھ دکانوں پر لگے سن شیڈ بھی گرادیئے جب کہ دکانوں کے باہر قبضہ کی گئی جگہوں کو بھی مسمار کردیا ہے۔

صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر دکاندار آج بھی سراپا احتجاج رہے، جس سے ایک بار پھر صدر اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک متاثر ہوا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق آپریشن کے باعث پریڈی چوک سے صدر دواخانہ جانے والی سڑک ٹریفک کے لئے بند کی گئی ہے اور پریڈی چوک سے ٹریفک کو گرامر اسکول کی طرف بھیجا گیا جب کہ صدر دوا خانے سے ٹریفک کو لکی اسٹار کی طرف بھیجا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close