سندھ

فواد چوہدری جھوٹ بولنے والے روبوٹ ہیں: سعید غنی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جھوٹ بولونے والا روبوٹ قرار دیدیا۔ رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سے اتحادی بھی نہیں سنبھالے جاتے۔

انہوں نے سوال کیا کہ قانون کا اطلاق علیمہ خان پر کیوں نہیں ہوتا؟ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے آفیسر سے بڑی رقم ملنا خود نیب کا بڑا اسکینڈل ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ فواد چوہدری الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدے اور دعوے پورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے پی ٹی آئی ملک کو مزید بحران میں دھکیل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو قرض کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے دعوے کرنے والے یوٹرن لے رہے ہیں، دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر عمران خان اور درباری اپنی نااہلی ثابت کر رہے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں علیمہ خان اور جہانگیر ترین کے پیسے کب پاکستان کے سپرد کر رہے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کی سیاست سے تحریک انصاف اپنا وقار بلند کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا فلاحی ضرور ہے لیکن صرف اپنے سہولت کاروں کے لیے قوم کے لیے نہیں۔ خیال رہے کہ فواد چوہدری نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کا 84 فیصد قرضہ دونوں جماعتوں کے ذمہ ہے۔

سابق اپوزیشن لیڈر کے حوالے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خود پیپلز پارٹی کو بھی نہیں پتا کہ خورشید شاہ کس کے ساتھ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close