سندھ

فاروق ستار نے ایم کیو ایم بہادر آباد کو ٹولہ قرار دیکر نام تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم بہادر آباد کو ٹولہ قرار دیتے ہوئے نام تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایم کیو ایم بہادر آباد اور پی آئی بی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور دونوں جانب کے رہنما کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آ رہے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ایک ہی ہے، جسے میں نے رجسٹرڈ کرایا تھا اور ایم کیو ایم میرا برانڈ ہے جسے کارکنان واپس لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا لندن اور بہادر آباد سے اب کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ کارکنان یہ کہہ بھی چکے ہیں کہ ہماری کوئی دوسری برانچ نہیں ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا نام تبدیل ہونے کے بعد بہادر آباد ٹولے کو کوئی ایک کونسلر کی سیٹ بھی نہیں دے گا اور اب ایم کیو ایم میں وہی رہے گا جسے کارکنان اجازت دیں گے۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ میں آئندہ ہفتے ایم کیو ایم کی رجسٹریشن واپس لینے کے لئے قانونی دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، ایم کیو ایم اب سندھ تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ اب قومی جماعت بن کے ابھرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close