سندھ

کراچی: شاہ فیصل میں نجی اسکول کا طالبعلم پراسرار طور پر جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں ایک نجی اسکول کا طالبعلم پراسرار  طور پر جاں بحق ہوگیا۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت زونین کے نام سے ہوئی ہے، جو تیسری جماعت کا طالبعلم تھا۔

انتظامیہ کے مطابق زونین کینٹین کی لائن میں کھڑا تھا کہ اچانک زمین پر گر پڑا۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

انتظامیہ کے مطابق بچے کو ہارٹ اٹیک ہوا، جو اس کی موت کی وجہ بنا جبکہ یہ رپورٹس بھی ہیں کہ بچے کو مرگی کا مرض لاحق تھا۔ دوسری جانب بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو کسی قسم کی بیماری لاحق نہیں تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close