سندھ

نیب نے سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ علی احمد کو گرفتار کرلیا

کراچی : نیب کاروائی کرتے ہوئے سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ علی احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیب حکام کے مطابق نیب سندھ نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو اہم کیسز میں مفرور ملزم علی احمد کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ہے ۔ ملزم علی احمد بارہ ہزار آٹھ سو غیر قانونی نوکریاں دینے میں ملوث ہے اور ان پر کرپشن کے ذریعے تینتیس کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثہ بنانے کا بھی الزام ہے۔

ملزم کی گرفتاری کیلئے پہلے بھی کوششیں کی گئیں، تاہم معلومات ملنے پر نیب سندھ کی ٹیم نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ، جس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے کیس میں سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ علی احمد لنڈ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزم کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد فوری طور پر ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ87 کی کارروائی مکمل کرلی ہے، ملزم کیخلاف اشتہارات احتساب عدالت‘ ایئر پورٹ‘ ریلوے اسٹیشن‘ ہائی کورٹ سٹی کورٹ اور متعلقہ تھانے میں شائع کردیئے گئے ہیں اور ان اداروں کو درخواست کردی گئی ہے کہ ملزم کو شہر اور ملک سے باہر جانے نہ دیا جائے اور فوری گرفتار کرلیا جائے۔

عدالت نے نیب کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ88 کے تحت کارروائی کا حکم دیا، ملزم نے2008 سے2012 کے درمیان سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رہتے ہوئے 33کروڑ کے غیر قانونی اثاثے بنائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close