سندھ

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کردیا

لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیوایم کےبانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ناکافی ثبوتوں کی بنا پر ختم کردیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ختم کردیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کا کہنا ہےکہ منی لانڈرنگ کیس میں یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ جو پیسے الطاف حسین کے گھر سے ملے وہ غلط طریقے سے آئے یا کسی غلط کام کی غرض سے لیے گئے تھے اور اس سلسلے میں ناکافی شواہد کی بنا پر کراؤن پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ختم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی جس پر کیس ختم کردیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کے مطابق کیس سے متعلق سرفراز مرچنٹ اور محمد انور سے بھی پوچھ گچھ مکمل کرکے ان کے خلاف بھی کیس ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں ایجویر میں واقع الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں پاؤنڈز برآمد کیے تھے، کیس میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور 100 سے زائد گواہان کا بیان لیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس میں الطاف حسین کو 3 جون 2014 کو حراست میں بھی لیا تھا جب کہ کیس میں متحدہ بانی کی ضمانت میں 4 مرتبہ توسیع بھی کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close