سندھ

رشتے بہت لیکن شادی بہنوں کی پسند سے کروں گا، بلاول بھٹو زرداری

گھوٹکی: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپنی بہنوں کی پسند سے شادی کروں گا تاہم مجھ سے شادی کرنے والی لڑکی کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اوباڑو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین ییپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے سامنے اپنے 4 مطالبات رکھے ہیں اگر وہ نہ مانے گئے تو پھر شیر کا شکار کرنے نکلوں گا اور پھر میرا احتجاج عمران خان کی طرح نہیں بلکہ اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی طرح ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ سوئچ آن ہوتے ہی دہشت گردی شروع ہوجاتی ہے اور بند کرنے سے ختم ہوجاتی ہے، امن و امان کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ ہے، مل کر کام کرنے سے ہی بہتری آئے گی۔  میں نہیں کہتا کہ ایک دن میں یا ایک سال میں ہرچیز کا حل نکال لوں گا لیکن جب سے سندھ میں بی بی کا بیٹا آیا ہے تب سے تبدیلی آئی ہے۔

اپنی شادی کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے شادی کےلئے کئی پیش کش ہوئی ہیں جو عورت مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن میں اسی لڑکی سے شادی کروں گا جسے میری بہنیں پسند کریں گے۔

 چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کا جلسہ تو صرف کارنر مینٹگ تھی، دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پیپلزپارٹی اپنی اصل طاقت دکھائے اسی وجہ سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریلی منسوخ کردی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ مجھے جن لوگوں نے اردو سکھائی وہ سندھی بھی سکھائیں گے، اردو بہتر ہوگئی ہے سندھی بھی بہتر ہوجائے گی لیکن میں پاکستان کی تمام زبانیں سیکھنا چاہتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close