سندھ

خواجہ اظہارالحسن کو ضمانت پر اسی لیے چھوڑ گیا کہ ناکافی شواہد ہیں

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ خواجہ اظہارالحسن کو ضمانت پر اسی لیے چھوڑ گیا کہ ناکافی شواہد ہیں ، میں عدالت میں ثابت کرتا لیکن مجھے عہدے سے ہٹادیا گیا،لمبا اور جنید بھارت سے تربیت یافتہ نہ ہوں تومجھے گولی ماردی جائے۔سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیشی افسر کی تبدیلی سے طاہر لمبابری ہوا،،لمبا اور جنید بھارت سے تربیت یافتہ نہ ہوں تومجھے گولی ماردی جائے،آج بھی میرا موقف ہے کہ آزاد ادارہ بناکر تفتیش کی جائے۔انہوں نے کہا ہے عدالت مجھے بلائے میں ہربات ثابت کرنے کو تیار ہوں،ملزموں کو ناکافی شہادتوں پر چھوڑا جارہا ہے،رنگے ہاتھوں موبائل فون چھینتے پکڑے گئے ملزمان بھی بری ہوجاتے ہیں،آج بھی میرا موقف ہے کہ آزاد ادارہ بناکر انویسٹی گیشن کریں،میں کسی کے کہنے پر کچھ نہیں کرتا،پرانے مقدمات تھے،میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں،میں بحال ہوں نہ ہوں مجھے کوئی فکر نہیں ہے،جب آپ پولیس کو ٹائم ہی نہیں دیں گے تو کیسے شواہد جمع ہوں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ناکافی شواہد سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ انہوں نے یہ کام کیا ہی نہیں ،خواجہ اظہارالحسن کو ضمانت پر اسی لیے چھوڑ گیا کہ ناکافی شواہد ہیں ، میں عدالت میں ثابت کرتا لیکن مجھے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close