سندھ

کراچی کےعلاقے سرجانی سے کالعدم تنظیم کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار، سی ٹی ڈی

کراچی: سی ٹی ڈی نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا جو قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

 کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کی جس میں کالعدم تنظیم کے  3 کارندوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایس پی سی ٹی ڈی حفیظ جونیجو کے مطابق گرفتار ملزمان میں قاری عابد، قاری نذیر اور زبیر اشفاق شامل ہیں جن سے دستی بم اور ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ملزمان بھتہ خوری، قتل اوراقدام قتل کی بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close