سندھ

کراچی میں رینجرزکے آصف زرداری کے قریبی دوست کے دفاتر پر چھاپے

کراچی: رینجرز نے آصف زرداری کے قریبی دوست کے 3 دفاتر پر چھاپے مارکر اہم ریکارڈ  کی چھان بین کی۔

رینجرز نے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع آصف زرداری کے قریبی دوست انورمجید کے دفتر یر چھاپہ مار کر 2 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دفتر سے اہم ریکارڈ لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

حراست میں لئے جانے والے 2 افراد کی نشاندہی پر ہی ہاکی اسٹیڈیم کے قریب واقع انورمجید کے ایک اور دفتر  پر بھی چھاپہ مارا گیا  اورعلاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر تمام آنے اور جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا۔ ہاکی اسٹیڈیم کی قریب واقع دفتر کے ایڈمن منیجر کو حراست میں لے کر ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا  جب کہ رینجرز نے تیسرا چھاپہ میٹروپول میں واقع انورمجید کے ہی ایک اور دفتر میں مارا جہاں سے ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close