سندھ

سہون میں جاں بحق افراد کی باقیات کی بے حرمتی کا انکشاف

سہون: سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر میں جاں بحق افراد کی باقیات کی بے حرمتی کا انکشاف ہوا ہے۔

 دو روز قبل سانحہ سہون میں شہید ہونے والے افراد کی لاشوں کے اعضاء مزار کے قریب موجود نالے اور کچرے کے ڈھیر میں پائے گئے ہیں جنہیں آوارہ کتے اور دیگر جانور کھا رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سہون کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی میڈیا کے ذریعے اور کچھ لوگوں سے اس قسم کی خبریں سنیں ہیں لیکن کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ لاشوں کے اعضا کہاں پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں کے اعضا نالے اور کچرے کے ڈھیر تک پہنچنے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سہون دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کے اعضا کے ساتھ بے حرمتی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سہون سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے انسانی اعضا کو اکٹھا کر کے فوری طور پر دفنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غفلت میں مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close