سندھ

مردم شماری فارم میں نام شامل نہ کرنے پر سکھ برادری سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی

کراچی: مردم شماری فارم میں اپنا نام شامل کروانے کے لئے سکھ برادری نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں۔ مردم شماری میں دیگر مذاہب اور کمیونٹیز کا نام شامل ہے مگر سکھ برادری کا نام شامل نہیں۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ سکھ برادری نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مردم شماری میں سکھ برادری کا نام بھی شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد سکھ برادری آباد ہے اور وہ تمام قوانین پر بھی عملدرآمد کرتی ہے۔ اگر سکھ برادری کا کالم مردم شماری میں شامل نہ کیا گیا تو یہ پاکستان کی سالمیت کے لئے بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سکھ برادری کو مردم شماری میں شامل کیا جائے اور ان کی تعداد کے حوالے سے پوری قوم کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close