صفحہ اول کھیل و ثقافت انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

2 min read
0
0
10
Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

لاہور: انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے لیے حسان خان کپتان ہوں گے۔ جونیئر ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، حسان خان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، گرین شرٹس میگا ایونٹ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کھیلیں گے۔

منتخب کھلاڑیوں میں محسن خان، عمران شاہ، زید عالم، روحیل نذیر، محمد طحہ، عماد عالم، علی زریاب، سعد خان، کپتان حسان خان، موسیٰ خان، شاہین شاہ، منیر ریاض، ارشد اقبال، محمد علی، سلیمان شفقات شامل ہیں۔ ریزو پلیئرز میں محمد جنید، حیدر علی، محمد الیاس، اعظم خان، مختار احمد کو جگہ ملی ہے۔

انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا میچ 27 دسمبر، دوسرا 29 جب کہ تیسرا میچ 31 دسمبر کو کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ میں 3 اور 5 جنوری کو میزبان ٹیم کے ساتھ 2 میچز بھی شیڈول کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوگا، قومی جونیئرز کا تربیتی کیمپ 7 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ٹی 10: حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے باوجود لیجنڈز کو شکست

ٹی10 لیگ میں حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے باوجود سرفراز احمد کی بنگال ٹائیگرز نے پنجابی لیج…