صفحہ اول کھیل و ثقافت شاہد آفریدی نے ترنگے کے ساتھ تصاویر بنوا کر بھارتیوں کے دل جیت لیے

شاہد آفریدی نے ترنگے کے ساتھ تصاویر بنوا کر بھارتیوں کے دل جیت لیے

2 min read
0
0
41
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

زیورخ: سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نےبھارتی شائقین کا دل رکھتے ہوئے ترنگے کو عزت دے کر ثابت کردیا کہ وہ ناصرف اچھے کھلاڑی ہیں بلکہ بہترین شخص بھی ہیں۔ ایک طرف پاک بھارت سیاسی محاذ پر کشیدگی کے باعث سرحد پر گولیاں چل رہی ہیں تو دوسری طرف سوئٹزرلینڈ میں کرکٹ کا میلہ جاری ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اگرچہ شاہد آفریدی کی ٹیم رائلز نے وریندر سہواگ کی ٹیم ڈائمنڈز کو ٹی ٹوئنٹی میں دو صفر سے شکست دے دی ہے لیکن انہوں نے وہاں ایسا کارنامہ انجام دیا جس کے بعد پورا بھارت آفریدی کا دیوانہ ہوگیا۔

سوئٹزرلینڈ میں شاہد آفریدی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد شائقین کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور آٹوگراف دیئے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھارت کے قومی پرچم  (ترنگے) کے ساتھ تصاویر اور وڈیو بنوا کر تمام بھارتیوں کے دل جیت لیے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پی ایس ایل 2018ء کیلئے پشاور زلمی کے آفیشل گانے کا ٹیزر ریلیز ہوگیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چیمپین پشاور زلمی نے پی ایس ایل 2018ءکیلئے آفیشل گانے …