صفحہ اول کھیل و ثقافت کامران اکمل 800 فرسٹ کلاس کیچ لینے والے پہلے ایشین کھلاڑی

کامران اکمل 800 فرسٹ کلاس کیچ لینے والے پہلے ایشین کھلاڑی

2 min read
0
0
6
Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

قومی ٹیم میں سلیکشن سے محروم وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی جانب سے شاندار کارکردگی اور ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب انہوں نے ایک ایسا ریکارڈ قائم کردیا جو آج تک کوئی ایشین کھلاڑی نہ بنا سکا۔

مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز 800 فرسٹ کلاس کیچز لینے والے پاکستان اور ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔

ماضی میں وکٹ کیپنگ کی ناقص کارکردگی کے سبب عوام میں غیرمقبول 35 سالہ وکٹ کیپر اپنی شاندار کارکردگی عوام کی رائے بدلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

قائد اعظم ٹرافی میں اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں واپڈا اور خان ریسرچ لیبارٹریز کے درمیان کھیلے گئے سپر ایٹ کے میچ میں کامران اکمل نے 800 فرسٹ کلاس کیچوں کا سنگ میل عبور کیا۔

انہوں نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں دو شکار سمیت مجموعی طور پر میچ میں سات کیچ لیے۔

کامران اکمل یہ اعزاز حاصل کرنے والے ناصرف پاکستان بلکہ ایشیا کے پہلے وکٹ کیپر ہیں اور ان سے قبل کوئی بھی ایشین کھلاڑی یہ اعزاز حاصل نہ کر سکا۔

800 فرسٹ کلاس کیچ لینے والوں میں 31 کا تعلق انگلینڈ سے ہے جبکہ اس کے علاوہ روڈنی مارش اور کامران اکمل کو یہ اعزاز حاصل ہے۔ 1997 میں فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کرنے والے کامران اکمل اب تک 227 میچوں میں 804 کیچ اور 61 اسٹمپ سمیت مجموعی طور پر 865 کھلاڑیوں کا وکٹوں کے عقب میں شکار کر چکے ہیں۔

فرسٹ میچوں میں سب سے زیادہ کیچ اور مجموعی شکار کا ریکارڈ انگلینڈ کے وکٹ کیپر باب ٹیلر کے پاس ہے جنہوں نے 639 فرسٹ کلاس میچوں میں 1473 کیچ سمیت مجموعی طور پر 1649 کھلاڑیوں کا وکٹوں کے عقب میں شکار کیا۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ٹی 10: حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے باوجود لیجنڈز کو شکست

ٹی10 لیگ میں حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے باوجود سرفراز احمد کی بنگال ٹائیگرز نے پنجابی لیج…