صفحہ اول کھیل و ثقافت ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، وزارت داخلہ نے کلیئرنس دیدی

ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، وزارت داخلہ نے کلیئرنس دیدی

2 min read
0
0
6
Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

لاہور: وزارت داخلہ نے ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی ادارے نے ورلڈ ہاکی لیگ کیلیے بھی کلیئرنس دے دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلیے وزارت داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست کر رکھی تھی،پاکستان الیون اور ورلڈ ہاکی الیون کے مابین 10 اور 12 جنوری تک لاہور اور کراچی میں میچزکھیلے جائیں گے۔ ورلڈ الیون میں انگلینڈ، ہالینڈ، جرمنی، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔

وزارت داخلہ نے ورلڈ الیون کے دورہ کیلیے سکیورٹی کلیئرنس کے ساتھ پی ایچ ایف کو ورلڈ ہاکی لیگ کروانے کیلئے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف 2018ءمیں ورلڈ ہاکی لیگ منعقد کروائے گی۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ٹی 10: حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے باوجود لیجنڈز کو شکست

ٹی10 لیگ میں حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے باوجود سرفراز احمد کی بنگال ٹائیگرز نے پنجابی لیج…