کھیل و ثقافت

دنیا کے 10 امیر ترین کرکٹرز کی فہرست جاری ہو گئی

لاہور : یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ دنیا بھر کے کرکٹرز بہت زیادہ پیسے کماتے ہیں اور جن کھلاڑیوں کو شہرت نصیب ہو جاتی ہے ان کی آمدنی کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں۔ اس فہرست میں آسٹریلین اور بھارتی کرکٹرز کی تعداد زیادہ ہے لیکن پاکستان کے کچھ کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہے تاہم بھارتی کرکٹرز کی آمدنی جان کر تو آپ ہکا بکا ہی رہ جائیں گے۔ دنیا بھر کی اہم شخصیات کی آمدنی پر نظر رکھنے والے ”فوربز میگزین“ کی جانب سے جاری کی گئی ایک فہرست میں دنیا کے 10 امیر ترین کرکٹرز کے بارے میں بتایا گیا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔

اس فہرست میں پہلا نمبر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ہے جن کی سالانہ تنخواہ 35 لاکھ ڈالر جبکہ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے اور ان کے سپانسرز میں ”ری بوک، پیپسی اور سونی“ شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 31 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے جبکہ ان کے سپانسرز میں ”نائیکی، پیپسی کولا، ٹویوٹا اور ہیڈ اینڈ شولڈر“ شامل ہیں۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 39 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے جبکہ ان کے سپانسرز میں ”ری بوک، ریڈ بل اور ہیرو ہنڈا“ شامل ہیں۔

حال میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے شین واٹسن کا اس فہرست میں چوتھا نمبر ہے جن کی سالانہ تنخواہ 40 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت بھی 4 کروڑ ڈالر ہے جبکہ ان کے سپانسرز میں ”گن اینڈ مورے، ایسکس اور ٹیگ ہیور“ شامل ہیں۔

فہرست میں پانچواں نمبر بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا ہے جن کی سالانہ تنخواہ 35 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑڈالر ہے جبکہ ان کے سپانسرز میں ”فیلا، ہیرو ہنڈا اور رائل چیلنج“ شامل ہیں۔

اس فہرست میں چھٹا نمبر پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کا ہے جن کی سالانہ تنخواہ 25لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہے جبکہ ان کے سپانسرز میں ”ہینڈ اینڈ شولڈر، کیو موبائل اور پیپسی کولا“ شامل ہیں۔

اس فہرست میں ساتویں نمبرپر بھارتی کرکٹر روہت شرما موجود ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 20لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے جبکہ ان کے سپانسرز میں ”ایم آر ایف“ شامل ہیں۔

دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں آٹھواں نمبر آسٹریلین کرکٹر مائیکل کلارک نے حاصل کیا ہے جن کی سالانہ تنخواہ 35 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ہے جبکہ ان کے سپانسرز میں ”سپارٹن سپورٹس، جیلیٹ اور بانڈز“ شامل ہیں۔

ٹی 20 کرکٹ میں چھکوں کی برسات کرنے والے کرس گیل کا اس فہرست میں نواں نمبر ہے جن کی تنخواہ 20 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ ڈالر بنتی ہے جبکہ ان کے سپانسرز میں ”پیپسی کولا اور رائل چیلنج“ شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹر سریش رائنا اس فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں جن کی تنخواہ 3 لاکھ ڈالر اور کل اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے جبکہ ان کے سپانسرز میں ”ائیر سیل اور پیپسی کولا“ شامل ہیں۔

فہرست میں آخری نمبر پر بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کا نام ہے جن کی کل کمائی 18.6 لاکھ ڈالر، کرکٹ کے مد میں حاصل ہونے والی رقم 21 لاکھ ڈالر اور وظائف کی مد میں 16.5 لاکھ ڈالر ملتے ہیں جبکہ ان کے سپانسرز میں ”ایدی داس، کوکا کولا اور کیسٹرول“ شامل ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close