کھیل و ثقافت

دورہ انگلینڈ کیلئے عارضی طور پر کسی کو بھی کوچ بنایا جا سکتا ہے۔ شہریار خان

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے صرف افواہیں زیر گردش ہیں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے مستقل کی جگہ عارضی کوچ آسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیم کیلئے مستقل کوچ کے انتخاب میں کچھ وقت درکار ہے جس میں ملکی و غیر ملکی کوچز کیلئے یکساں مواقع ہیں اور معین خان، محسن حسن خان سمیت سب کیلئے دروازے کھلے ہیں ، سابق ٹیسٹ کرکٹرز میں سے کسی کو بھی کوئی بھی عہدہ دیا جاسکتا ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک سے 2 روز میں کرسکتے ہیں اور اس حوالے سے 2 سے 3 روز میں اہم اعلان کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 8 جولائی کو چنائی میں ہوگا، پاکستان میں 8 سال بعد آئندہ 2 سے 3 روز میں بائیو مکینک لیب کام کرنے لگے گی اور محمد حفیظ آئی سی سی کی لیب سے پہلے یہاں اپنا ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close