کھیل و ثقافت

کامن ویلتھ؛ پاکستانی کھلاڑی نےجیولن تھرو میں فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

کامنویلتھ گیمز میں پاکستان کے جیولن تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راونڈ میں 80.47 کا تھرو پھینک کر نہ صرف فائنل راونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا بلکہ نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ارشد ندیم نے آج کھیلے جانے والے دو کوالیفائنگ راونڈز میں مجموعی طور پر دوسرا سب سے زیادہ لمبا تھرو پھیکنا۔ کوالیفائینگ راونڈ میں صرف آسٹریلیا کے ہا مش پیکاک ان سے زیادہ تھرو کرنے میں کا میاب ہوئے ہیں جنہوں نے 81.2 میٹرتھرو پھینکا۔ کوالیفائنگ راونڈ میں بھارت کے ویپن کاشانا تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے78.88کا تھرو پھینکا۔پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے فائنل مقابلے کے لئے میدان میں اُتریں گے ان کا مقابلہ گولڈ میڈل کے لئے آسٹریلین حریف ہا مش پیکاک کے ساتھ ہو گا، ارشد ندیم کا کوالیفائنگ راونڈ میں کامیابی کے بعد کہنا تھا کہ وہ فائنل مقابلے کے لئے تیار ہیں اب ان کی نظر گولڈ میڈل پر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کل اپنا پورا زور لگادیں گے۔انہوں نے قوم سے بھی انکے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close