کھیل و ثقافت

گاؤں میں کرکٹ کھیلتے لڑکوں کا آؤٹ پہ اختلاف، فیصلہ آئی سی سی کو کرنا پڑا، سوشل میڈیا۔۔۔

کرکٹ میں بلے باز کئی طرح سے آوٹ ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات کچھ ایسے واقعات بھی پیش آ جاتے ہیں جو اس سے پہلے کبھی رونما نہیں ہوئے ہوتے جس کے باعث ان کے بارے میں صحیح فیصلہ کرنا بھی خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بلے باز نے اپنی طرف سے زور دار شارٹ کھیلی اور گیند بلے سے ٹکرانے کے بعد گھومتی ہوئی واپس آگئی اور وکٹوں سے ٹکرا گئی ،یہ منظر دیکھ کر بلے باز بھی حیران رہ گیا ۔اس پر آئی سی سی بھی میدان میں آگیا اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ نامی لڑکے نے ہمیں ویڈیو بھیج کر پوچھا ہے کہ یہ آوٹ ہے کہ نہیں لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ بدقسمتی سے آئی سی سی کے قانون 32.1 کے تحت آپ آوٹ ہیں۔آئی سی سی کے قانون 32.1.1 کے مطابق باولر کی جانب سے کرائی گئی گیند اگر نوبال نہیں ہے تو وکٹ پر لگنے کی صورت میں بلے باز کو آوٹ قرار دیا جائے گا چاہے وہ گیند وکٹ پر لگنے سے پہلے اس کے بیٹ سے ہی کیوں نہ لگی ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close