Featuredکھیل و ثقافت

لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

لندن: لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور حارث سہیل نے 50 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگ دوبارہ شروع کی۔ تاہم 87 کے اسکور پر حارث سہیل اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 184 رنز پر آؤٹ ہوگئی، محمد عباس اور حسن علی نے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد عامر اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close