صفحہ اول کھیل و ثقافت امریکہ کا محمد علی کلے مرحوم کی سزا ختم کرنے پہ غور

امریکہ کا محمد علی کلے مرحوم کی سزا ختم کرنے پہ غور

53 second read
0
0
112
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشہورعالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد علی مرحوم کوبعض عدالتوں کی طرف سے دی گئی سزا کوختم کرتے ہوئے انہیں معاف کرنے پرغورکررہے ہیں۔عرب ویب سائیٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدرنے کہا کہ محمد علی ان 3000 افراد میں شامل ہیں جنہیں غیرمنصفانہ عدالتی ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا، میں محمد علی کومعاف کرنے پرسنجیدگی سے غور کررہا ہوں۔ اس کے ساتھ ان دیگر افراد کو بھی معاف کرنے کو تیار ہوں جنہیں غیر منصفانہ مقدمات میں الجھایا گیا۔دوسری جانب بعض مقدمات میں محمد علی کلے مرحوم کے وکیل رون ٹوویل نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی کی سزا معاف کرنے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور اب قانونی طورپران کے موکل کو معاف کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہی ہے۔واضح رہے کہ محمد علی کلے نے1967 میں ویت نام جنگ میں شمولیت کے لیے فوج میں بھرتی ہونے سے انکارکردیا تھا۔ اس کے بعد محمد علی کے خلاف بعض عدالتوں میں مقدمات قائم کیے گئے تھے جوان کی وفات کے بعد بھی چل رہے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو 0-1 سے شکست دے دی

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو…