کھیل و ثقافت

فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل آج فرانس اور کروشیا کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا

ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل آج فرانس اور کروشیا کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق روس کے شہر ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔فرانسیسی ٹیم آج اپنا تیسرا ورلڈ کپ فائنل کھیلے گی جب کہ کروشیا کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے اور یہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی 10ویں یورپین ٹیم ہے جب کہ اعداد و شمار کے مطابق فرانس کو کروشیا پر برتری حاصل ہے۔فرانس نے 1998 کا ورلڈکپ اپنے نام کیا اور 2006 میں یہ فائنل میں پہنچی لیکن ٹرافی اپنے نام نہ کرسکی جب کہ اس کے مقابلے میں کروشین ٹیم فائنل میچ کھیلنے کے لیے ناتجربہ کار ہے اور فرانس کے مقابلے میں آج اس کا امتحان ہے۔فرانس اور کروشیا کے درمیان ہونے والے آخری 5 مقابلوں میں فرانس نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی اور دو میچز بغیر کسی نتیجے کے رہے، بڑے مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 1998 کے ورلڈ کپ اور 2004 میں کھیلے گئے یورو کپ میں مدمقابل آئیں، 1998 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی جب کہ یورو کپ کا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close