کھیل و ثقافت

”ٹیم میں شامل ہونا ہے تو لڑکی لاؤ“ بھارتی کھلاڑی نے ایسا سنگین دعویٰ کردیا کہ پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی

ممبئی: صوبائی ٹیم میں سلیکشن کیلئے جسم فروش خواتین کے مطالبے کے الزام پر انڈین پریمئر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا کے قریبی ساتھی عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے سٹنگ آپریشن کے سامنے آنے کے بعد راجیو شکلاءکے ایگزیکٹو اسسٹنٹ محمد اکرم سیفی کو عہدے سے ہٹا دیا، ان پر یہ بھی الزام تھا کہ وہ پلیئرز کی ٹیم میں شمولیت کیلئے رشوت بھی لیتے رہے ہیں۔بھارتی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ دعویٰ کیا کہ کھلاڑی راہول شرما کی ٹیم میں سلیکشن کیلئے اکرم سیفی نے ان سے رشوت اور لڑکی طلب کی تھی.

جبکہ انہوں نے اکرم پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کو عمر کے جعلی سرٹیفکیٹس بھی بنا کر دیا کرتا تھا۔ اکرم سیفی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے اور اس حوالے سے جب شکلا کا نقطہ نظر جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اسے فوری منظور کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کر دیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close