کھیل و ثقافت

ایک میچ لیکن ریکارڈ کئی توڑ ڈالے، فخر کے 200 رنز اور اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد پاکستانیوں کیلئے اور خوشخبری آگئی

لاہور: زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے 200 رنز کی اننگ کھیل کر شاندار کارنامہ انجام دیدیاہے اور ڈبل سینچری بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں تاہم اس کے علاوہ پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں زمبابوے کو 400 رنز کا ہدف دے کر اپنا اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی بناڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فخر زمان اور امام الحق نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 304 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی اور عالمی ریکارڈ بناڈالا اس کے بعد فخر زمان نے 200 کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے شاندار اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

اب ایک اور بڑی خوشخبری آگئی ہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بھی بناڈالا ہے ۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف میچ میں 50 اوورز میں 399 رنز بنالیے ہیں جو کہ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے سکورز میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے ، اس سے قبل پاکستان نے 2010 میں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 385 رنزکا ہدف دیا تھا تاہم اب اپنا ہی ریکارڈ پاکستان نے خود توڑ دیاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close