کھیل و ثقافت

وہ معروف کرکٹر جس نے بھارتی لڑکی کی خاطرپاکستان ہی چھوڑ دیا تھا، یہ کون ہے؟ نام جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

لاہور:جنوبی افریقہ کے معروف لیگ اسپنر عمران طاہر کی بالنگ کے سب ہی قائل ہیں تاہم یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے ایک بھارتی نژاد جنوبی افریقی لڑکی سے محبت کی خاطر پاکستان کو خیرباد کہا تھا۔

لاہور میں 28مارچ 1979 ء کو پیداہونے والے عمران طاہر نے اسکول کی تعلیم کے ساتھ ہی کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی۔عمران طاہر پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں ، جب 1998ء میں پاکستانی ٹیم انڈر 19ورلڈکپ کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ گئی، تو وہاں عمران کی ملاقات ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ سمیّہ دلدار سے ہوئی اور وہ انہیں دل دے بیٹھے۔جنوبی افریقہ میں سمیّہ سے ملاقاتوں کے دوران جب عمران طاہر نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو سمیّہ نے شرط عائد کردی کہ وہ جنوبی افریقہ کو چھوڑ کر پاکستان نہیں جائیں گی۔عمران طاہر نے محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر جنوبی افریقہ منتقل ہونے کا ارادہ کرلیا اور اس طرح انہوں نے 2006ء میں پاکستان کو الوداع کہہ دیا اور جنوبی افریقہ کے ہوگئے۔

عمران طاہر گزشتہ 5سال سے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم سے وابستہ ہیں اور 2011ء میں انہوں نے جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کی قیادت بھی کی۔عمران طاہر کی سمیّہ دلدار سے شادی کو 10برس ہو چکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام جبران ہے، یہ خاندان جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں رہائش پذیر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close