صفحہ اول کھیل و ثقافت پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، حفیظ کی بی کیٹیگری میں تنزلی

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، حفیظ کی بی کیٹیگری میں تنزلی

56 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہو گئی ہے۔ پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سینئر کھلاڑیوں کی مشاورت نے کھلاڑیوں کے لیے نیا سینٹرل کنٹریکٹ تیار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی فیس میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو  اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ اے اور بی کیٹیگری میں 6، 6 کھلاڑی شامل ہیں جب کہ سی کیٹیگری میں 9، ڈی میں 5 اور ای کیٹیگری میں 7 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے کپتان اے کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، اظہر علی، محمد عامر ، یاسر شاہ اور بابر اعظم شامل ہیں۔ بی کیٹیگری میں فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، فخر زمان، شاداب خان اور محمد حفیظ کو رکھا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں عماد وسیم، محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان خان شنواری اور شان مسعود شامل ہیں۔ جن کھلاڑیوں کو ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ان میں رومان رئیس، آصف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین اور حسین طلعت شامل ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے بلال آصف، سعد علی، محمد رضوان، شاہیں شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف اور میرحمزہ کو ای کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

36total visits,1visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پی سی بی چیئرمین کا اپنے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے اختیارات کو محدود کرنے کیلئے منیجنگ ڈائریک…