کھیل و ثقافت

ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے عمان کو صفر کے مقابلے 10 گول سے ہرادیا

جکارتہ: ایشین گیمزہاکی ایونٹ میں پاکستان نے عمان کو0۔10سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز 2018 میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد عمان کو صفر کے مقابلے 10گول سے شکست سے دوچار کرکے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا ہے۔ میچ کے دوران علی شان نے 3، محمددلبر اور محمد عرفان نے 2،2گول جبکہ عقیق ، اعجاز ،عمر بھٹہ نے ایک ، ایک گول کیا۔اس جیت کے بعد پاکستان کا اگلا مقابلہ قازقستان سے 24اگست کو ہوگا۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز میں یہ پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے جبکہ اس سے قبل پاکستانی شاہینوں نے تھائی لینڈ کوبھی صفر کے مقابلے میں 10گول سے ہرایا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close