کھیل و ثقافت

ایشیا کپ، قومی کرکٹ ٹیم پریکٹس سے دورے کا آغاز کریگی

ایشیا کپ کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں موجود قومی کرکٹ ٹیم آج پریکٹس سیشن سے اپنے دورے کا آغاز کر رہی ہے۔ گروپ اے میں شامل پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بحے شروع ہوگا۔

پہلے روز پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کا زور بہترین فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ پر رہے گا۔ کوچ اور مینجر کی زیرنگرانی کپتان اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی پریکٹس سیشن میں زور آزمائی کریں گے۔

ایشیا کپ 15 سے 28ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلاجائے گا، ایونٹ کا سب سے بڑا معرکہ 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جس کی تمام ٹکٹیں ایڈوانس میں ہی بک ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ایشیا کپ سے پاکستانی ٹیم کے لئے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں تجربہ کار آل راونڈر محمد حفیظ کی ضرورت ہے اور وہ ہمارے پاکستان کے ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں، جہاں بھی ضرورت ہوئی، ان کو شامل کریں گے۔ امید ہے محمد حفیظ ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے ۔623 سے دبئی روانہ ہوئی۔ قومی اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق ، شان مسعود ، بابر اعظم ،شعیب ملک،آصف علی ، حارث سہیل ،شاداب خان، محمد نواز ، فہیم اشرف،جنید خان، عثمان شنواری ، شاہین شاہ آفریدی ،شاداب خان، حسن علی ، محمد عامر شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close