کھیل و ثقافت

پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، انضمام الحق

انضمام الحق کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کہتے ہیں سرفراز نے اپنی کپتانی میں ٹیم کو متحد کیا ہے، متحد ہو کر کھیلنا ہماری طاقت ہے، ایشیا کپ کیلئے جانیوالے تمام لڑکے فٹ ہیں اور بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹیموں کیلئے ایک جیسی کنڈینشز ہیں، دوسری ٹیموں کی نسبت ہم شارجہ میں زیادہ کھیلے ہیں، پاکستانی ٹیم بھارت اور سری لنکا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے یو اے ای پہنچ چکی ہے، جہاں شاہینوں کا روایتی حریف بھارت سے 19 ستمبر کو ٹکراؤ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close