کھیل و ثقافت

آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ کے لئے قومی اے ٹیم کا اعلان، اسد شفیق کپتان مقرر

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف 4 روزہ پریکٹس میچ کے لئے قومی اے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز 7 اکتوبر سے عرب امارات میں شروع ہوگی۔ اس سے پہلے کینگروز کے خلاف ایک چار روزہ میچ 29 ستمبر سے آِئی سی سی کی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلا جائے گا ۔
قومی اے ٹیم جمعرات کو روانہ ہوگی، 14 رکنی ٹیم میں اسد شفیق ،سمیع اسلم ، عابد علی ، افتخار احمد ، عثمان صلاح الدین ، سعد علی ، آغا سلمان ، محمد رضوان وکٹ کیپر، وقاص مقصود ، وہاب ریاض ، راحت علی ، عامر یامین اور عمید آصف کو شامل کیا گیا ہے۔

توصیف احمد کو اے ٹیم کا مینجر مقرر کیا گیا ہے۔ حافظ سجاد اکبر چیف کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ عبدالرحمن کا تقرر بطور معاون کوچ کیا گیا ہے۔ فیلڈنگ کوچ کے لیے عبد المجید کا انتخاب کیا گیا ہے، جو اس سے پہلے ویمن ٹیم کے ساتھ بھی کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

حافظ نعیم فزیو تھراپسٹ کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ یاسر ملک ٹرینر اور عثمان ہاشمی انالسٹ ہیں۔ قومی کرکٹرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منگل کو پریکٹس سیشن کریں گے، اگلے روز ٹیم کی روانگی طے ہے۔ اے ٹیم میں پرفارم کرنے والوں کو ٹیسٹ سیریز میں بھی موقع دیئے جانے کا روشن امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close