صفحہ اول کھیل و ثقافت پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

دبئی: تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کیویز کی جانب سے گلین فلپس اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں فہیم اشرف نے کولن منرو کو بولڈ کردیا۔  مہمان ٹیم کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز کولن ڈی گرینڈ ہوم تھے جنہیں عثمان خان شنواری نے رن آؤٹ کیا۔

96 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ  کی تیسری وکٹ ولیم سن کی گری جو 60 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے، شاداب خان کے اسی اوور میں گلین فلپس کو بھی 26 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد اگلے ہی اوور میں عماد وسیم نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کے اوور میں مارک چیپمین 2 اور سیفرٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

ٹم ساؤتھی بھی بغیر کھاتا کھولے رن آؤٹ ہوئے اور راس ٹیلر 7 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے۔ آخری دونوں بلے بازوں کو وقاص مقصود نے آؤٹ کیا، فرگوسن اور سیتھ رینس ایک ایک رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور گرین شرٹس نے یہ میچ 47 رنز سے جیت کر 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔  نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم سن 60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان 3، وقاص مقصود اور عماد وسیم نے 2، 2 جب کہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں شاندار بیٹنگ پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین بلے باز جب کہ محمد حفیظ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

گرین شرٹس جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا لیکن 29 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 11 رنز بناکر فرگوسن کا شکار بنے جس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے بہترین کھیل پیش کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 94 رنز بنائے۔

پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 79 رنز بناکر گرینڈ ہوم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے اسی اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

پاکستان کی تیسری وکٹ شعیب ملک کی گری جو 19 رنز بناکر گرینڈ ہوم کا شکار بنے جب کہ محمد حفیظ 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بابر اعظم اور محمد حفیظ کے شاندار کھیل کے بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور فرگوسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

کیویز کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی متحدہ عرب امارات میں ہونی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

تیسرا ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

دبئی: تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کے 280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بی…